ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / نتیش کی صدارت میں جے ڈی یو قومی کونسل کی پٹنہ میں میٹنگ

نتیش کی صدارت میں جے ڈی یو قومی کونسل کی پٹنہ میں میٹنگ

Sun, 27 Dec 2020 00:31:47    S.O. News Service

پٹنہ،26؍دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہاراسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعدتمام لوگوں کی نگاہیں آج ہونے والے حکمراں جے ڈی یو کی قومی مجلس عاملہ کی اہم اجلاس سے لگی ہوئی تھیں۔ آج جے ڈی یو دفتر میںوزیراعلیٰ نتیش کمارکے زیر صدارت میں اجلاس ہوا۔جس میں جے ڈی یو کے 25 رہنمائوں نے شرکت کی ہے۔ جے ڈی یو کے قومی پرنسپل جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے اروناچل پردیش میں سیاسی ہلچل سے متعلق ایک بڑا بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا رویہ اروناچل پردیش میں اچھا نہیں رہا۔وہاں تو واضح اکثریت سے بی جے پی کی حکومت تھی جے ڈی یونے اپنے دم پر گذشتہ 2019میں 7سیٹوںپرکامیابی حاصل کی تھی اور وہ اروناچل پردیش کی دوسری سب سے بڑی پارٹی بنی تھی جسے اپوزیشن کا درجہ حاصل تھا لیکن بی جے پی نے اپنی حلیف اوراروناچل پردیش میں حریف کے ساتھ غیر دوستانہ سلوک کیا ہے۔قومی کونسل کے اجلاس سے پہلے ، کے سی تیاگی نے یہ بھی کہا تھا کہ برانڈ نتیش بہار میں ایک مستحکم عنصر ہیں ، ان کے ووٹوں کی فیصد میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔ اس کی ساکھ عوام کے پاس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار طاقت کے نہیں ، ساکھ کے لیڈر ہیں۔

انہوں نے واضح طور پر کہا کہ برانڈ نتیش ختم نہیں ہوا ہے۔ اسے ختم ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی دوران ، جے ڈی یو کے ریاستی صدر وشیشٹھ نارائن سنگھ نے اروناچل معاملے پر بات کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے جان لیں گے کہ وہاں کی صورتحال کیا ہے ، پھر کوئی بیان دیںگے۔میٹنگ میں تمام ارکان اسمبلی ، ارکان پارلیامنٹ ارکان کونسل کے علاوہ اہم لیڈران ملک بھر سے شامل ہوئے۔ اہم لیڈران نے وزیراعلی نتیش کمار کے ساتھ پارٹی دفتر میں لنچ بھی کیا۔ کل پھر دوسرا اجلاس ہوگا جس میں مغربی بنگال اسمبلی الیکشن میں پارٹی امیدواروں کو کھڑا کرنے پر فیصلہ لیا جائیگا ساتھ ہی مستقبل کا لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔ ساتھ ہی اروناچل پردیش میں این ڈی اے کی اہم حلیف بہار اسمبلی میں بڑے بھائی کا رتبہ رکھنے والی بی جے پی نے جے ڈی یو کے ساتھ جو حرکت کی ہے اس پر بھی غور وخوض بھی کیا جائے گا۔


Share: